ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں باکڑا دکان نکالنےکے معاملے کو لےکر مارپیٹ : طرفین کی طرف سےپولس تھانے میں شکایت درج

بھٹکل میں باکڑا دکان نکالنےکے معاملے کو لےکر مارپیٹ : طرفین کی طرف سےپولس تھانے میں شکایت درج

Tue, 24 Oct 2017 19:42:21    S.O. News Service

بھٹکل:24/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل اولڈ بس اسٹانڈ کے قریب  تحصیلدار دفتر سے متصل سرکاری زمین (پبلک چبوترے ) پر باکڑا بیوپاری کی دکان نکالنے کو لے کر دو گرہوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد دونوں گروپوں کی جانب سے پولس تھانے میں شکایت در ج کی گئی ہے، یہ  واقعہ منگل کی شام پیش آیاہے۔

معاملے کو لے کر کیرور کے باشندے ،بھٹکل ناگپا نائک روڈ کے مکین عین المحبوب صاب (20) نے پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے ہنومان نگرکے مکین ، آٹو ڈرائیور وسنت ہونپا نائک (34) پر حملہ کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔ اسی معاملے کو لے کر وسنت ہونپا نائک نے بھی پولس تھانے میں شکایت سونپی ہے۔ بھٹکل شہری تھانہ پولس نے دونوں شکایتوں کو الگ الگ درج کرلیا ہے ۔ ایس آئی بسوراج کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔

مارپیٹ کی خبر شہر میں پھیلتے ہی دونوں طبقات کے لوگ جائے واردات پر جمع ہوگئے تھے، جس  سے کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری ،بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق وغیرہ پولس تھانہ پہنچ کر سی پی آئی کمار سوامی کے ساتھ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے معاملے کےمتعلق ضروری قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا۔ آٹو یونین کے صدر وینکٹیش نائک، لکشمن نائک، کرشنانائک، سابق ضلع پنچایت ممبر ایم ایم نائک وغیرہ بھی وسنت نائک کی حمایت کرتےہوئے اس کی شکایت درج کرلینے پر زور دیا۔ اس طرح دونوں کی طرف معاملات درج کرتے ہوئے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: